بھارت، اترکھنڈ کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بھگڈر مچنے کا واقعہ مندر کے لیے روڈ پر جانے والی سیڑھیوں پر پیش آیا،بھارتی حکام

اتوار 27 جولائی 2025 14:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے شہر ہریدوار کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ ہریدوار میں منسا دیوی کے مندر میں پیش آیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ بھگڈر مچنے کا واقعہ مندر کے لیے روڈ پر جانے والی سیڑھیوں پر پیش آیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ مندر جانے کے لیے موجود تھے۔

اتر کھنڈ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فلاحی کاموں میں مصروف ہیں اور 35 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایک عینی شاہد نے اس حوالے سے بتایا کہ اچانک بڑی تعداد میں زائرین مندر میں جمع ہو گئے تھے، جب کچھ لوگوں نے رش سے باہر نکلنے کی کوشش کی بھگدڑ مچ گئی، گرنے کی وجہ سے میرے ہاتھ میں بھی فریکچر ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :