سندھ میں جاری قبائلی جھگڑوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف جیکب آباد کے نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 27 جولائی 2025 14:30

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) سندھ میں جاری قبائلی جھگڑوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف جیکب آباد کے نوجوانوں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلوس نکالا گیا، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر شہر کے مختلف شاہراہوں پر مارچ کرتے ہوئے قبائلی جھگڑوں کے خلاف نعریبازی کی اور مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوجوان رہنماؤں ظفر ہانبھی، عامر لاشاری، علی بھائی پٹھان اور دیگر نے کہا کہ سندھ کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور وہ مزید قبائلی جھگڑوں، قتل و غارت اور دشمنی کی سیاست کو برداشت نہیں کریں گے، رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لیے موثر پالیسی تشکیل دے اور علاقے میں تعلیم، روزگار اور عدل و انصاف کو فروغ دیا جائے تاکہ نوجوان مثبت سمت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔\378