امریکا،شہری سالگرہ کے تحفے میں ملے لاٹری ٹکٹ سے 1 لاکھ ڈالر جیت گیا

اتوار 27 جولائی 2025 15:50

آئیووا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)امریکی ریاست آئیووا کے شہری کو سالگرہ کے تحفے میں ملنے والے لاٹری ٹکٹ سے 1 لاکھ ڈالر کا انعام مل گیا۔

(جاری ہے)

آئیووا کے ایک باشندے کرسچن جانسن نے اپنی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر دوست کی جانب سے ملنے والے اسکریچ آف میگا کراس ورڈ لاٹری ٹکٹ سے شاندار انعام جیت لیا، انعام کی رقم 1 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔کرسچن جانسن نے آئیووا لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ جشن منا رہے تھے جب ان کے دوست نے انہیں اور ان کی گرل فرینڈ کو کئی اسکریچ آف ٹکٹ والے کارڈ تحفے کے طور پر دیے۔