عمر ایوب خان کا سعودی عرب میں بونیر سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بس کو پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار

اتوار 27 جولائی 2025 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے سعودی عرب میں بونیر سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بس کو پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں عمر ایوب خان نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی رنج و الم کا باعث ہے،پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔عمر ایوب خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔