ایم پی اے حاجی میر زابد علی ریکی کی خصوصی توجہ سے خراب ایمبولینسیں قابل استعمال بنادی گئیں

اتوار 27 جولائی 2025 16:55

واشک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے ماشکیل میں موجود تین خراب ایمبولینس گاڑیوں کو مکمل مرمت کراکے دوبارہ قابل استعمال بنا دیا ہے۔ اب یہ تینوں ایمبولینس کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں فوری طور پر خدمات انجام دینے کے قابل ہیں۔ان ایمبولینسوں کی مرمت اور بحالی سے ماشکیل کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور شہریوں نے ایم پی اے حاجی میر زابد علی ریکی کے اس اقدام کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ قدم علاقے میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ماضی میں ایمرجنسی کے وقت ایمبولینسوں کی خرابی کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا، لیکن اب یہ سہولت دستیاب ہونے سے عوام کو بروقت طبی امداد مل سکے گی۔

(جاری ہے)

تینوں ایمبولینس گاڑیوں کو مرمت کے بعد ماشکیل میں ڈاکٹر اشرف کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کا باقاعدہ اور موثر استعمال ممکن ہو سکے۔

ایم پی اے و خادم واشک نے مزید کہا کہ ماشکیل کے بعد اب جنگیاں، واشک، بسیمہ اور ناگ کے سرکاری ایمبولینسوں کو بھی مرحلہ وار مرمت کر کے قابل استعمال بنایا جائے گا تاکہ پورے ضلع میں ہیلتھ سروسز کو مؤثر اور فعال بنایا جا سکے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک، ڈاکٹر محمد اکبر بلوچ نے بھی ایم پی اے کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے کی خصوصی توجہ سے ضلع واشک میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آ رہی ہے اور عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :