وزیرداخلہ محسن نقوی کی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائش گاہ آمد، والد، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات،تعزیت کا اظہار،درجات کی بلندی کیلئے دعا

جس قوم کے پاس آپ جیسے بلند حوصلہ والد ہوں۔ اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا،میجر رب نواز قوم کے ہیرو ہیں اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،محسن نقوی

اتوار 27 جولائی 2025 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائش گاہ پر گئے، وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کے والد، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میجر رب نواز کی شہادت پر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید میجر رب نواز کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کی بہادری اور شجاعت کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید میجر رب نواز کے والد اور بھائی کے حوصلے اور جذبے کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بلند حوصلہ والد ہوں، اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا،میجر رب نواز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے قیمتی جان وطن پر نچھاور کی،میجر رب نواز قوم کے ہیرو ہیں اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہداء کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے،شہداء وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔ انہوںنے کہاکہ میجر رب نواز نے چند روز قبل بلوچستان کے علاقے آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

متعلقہ عنوان :