ورلڈ جونیئر اسکواش میں پاکستانی ٹیم کا شاندار آغاز

اتوار 27 جولائی 2025 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) مصر میں ہونے والی ورلڈ جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم نے اپنا پہلا گروپ مرحلے کا میچ جیت کر شاندار آغاز کیا ہے۔ایونٹ میں 22 ممالک کے کھلاڑی مدمقابل ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کوجاری پریس ریلیز کے مطابق ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا انفرادی ایونٹ اختتام پذیر ہو گیا ہے اور ٹیم چیمپئن شپ کا آغاز اتوار سے ہوا۔انفرادی ایونٹ میں پاکستان کے انس علی شاہ نے پلیٹ ایونٹ کا فائنل جیتا جبکہ مین ڈرا کا فائنل مصر کے محمد زکریا نے جیت لیا۔پاکستان ٹیم کو 6 ویں سیڈ قرار دیا گیا ہے اور وہ ٹیم ایونٹ کے گروپ ایف کا حصہ ہے۔ میچ میں پاکستان نے برازیل کو 3-0 سے شکست دی اور اگلا میچ کویت کے خلاف کھیلے گا۔