والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ (آج) پورٹوریکو کے خلاف کھیلے گا

قومی جونیئر ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر پہلے ہی پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے، رپورٹ

اتوار 27 جولائی 2025 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ (آج)پیر کو پورٹوریکو کے خلاف کھیلے گا۔

(جاری ہے)

قومی جونئیر ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر پہلے ہی پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے، ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپئن شپ میں قومی جونیر ٹیم کوئی گیم ہارے بغیر فتوحات سمیٹ کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پول اے میں سر فہرست ہے۔

اس پول سے ارجنٹائن، ازبکستان اور بیلجیئم نے بھی اگلے رونڈ میں قدم رکھ دیا، پاکستان نے پول میچز میں بیلجیم، میزبان ازبکستان اور ترکیہ کو شکست دی تھی،پاکستان اپنا 5 واں میچ منگل کو ارجنٹائن سے کھیلے گا، ٹاپ 16 ٹیموں کا ناک آؤٹ راؤنڈ 30 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 3 اگست کو شیڈول ہے۔