اللہ والے ٹرسٹ کی جانب سے گلگت پریس کلب کوبنیادی ضرورت کا سامان فراہم کر دیا گیا

اتوار 27 جولائی 2025 22:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) اللہ والے ٹرسٹ کی جانب سے گلگت پریس کلب کو بنیادی ضرورت کا سامان فراہم کر دیا گیا۔اس سلسلے میں اتوار کے روز پریس کلب گلگت میں تقریب منعقد ہوئی ۔اللہ والے ٹرسٹ کی جانب سے فراہم کئے گئے سامان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ ،کھیلوں کا سامان اور دیگر ضرورت کی چیزیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریس کلب کے صدر نے کہا کہ اللہ والے ٹرسٹ نے پریس کلب گلگت کی درخواست پر ضرورت کی بنیادی چیزیں فراہم کر دی ہیں جس سے صحافی بھرپور مستفید ہوں گے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی اللہ والے ٹرسٹ پریس کلب گلگت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔تقریب کے موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ اللہ والے ٹرسٹ نے گلگت پریس کلب کو ضرورت کا بنیادی سامان فراہم کیا ہے ۔اس اقدام کو گلگت پریس کلب کے ممبران قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہوں نے توقع ظاہر کہ باہمی تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :