اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، منشیات برآمد ، 12 ملزمان گرفتار

پیر 28 جولائی 2025 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےکارروائیوں میں 2 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 245.56 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 3 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پیر کو ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں میں مانسہرہ، قراقرم ہائی وے روڈ پر کالج کے قریب کارروائی میں 700 گرام چرس برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا۔

جامشورو سندھ میں یونیورسٹی کے قریب مسافر بس میں سوار مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس برآمد کرکے ملزم گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے دیگر کارروائیوں میں رنگ روڈ پشاور کے قریب 2 خواتین کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد کرکے ملزمات گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

جامشورو بس سٹاپ پر مسافر بس میں سوار خاتون کے قبضے سے 3 کلو آئس برآمد کرکے ملزمہ کوگرفتار کر لی۔

آر سی ڈی روڈ حب پر ٹرالر سے 21.6 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان گرفتار کر لیا۔سیالکوٹ میں اوتھیان کے قریب گاڑی سے 5 کلو آئس، 3.6 کلو افیون اور 3.6 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔موٹر وے ایم 2 چکری انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 142.740 کلو چرس اور 37.820 کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔مانسہرہ، قراقرم ہائی وے روڈ پر ایک اور کارروائی کے دوران گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،پھولوں والا چوک شیخوپورہ کے قریب موٹرسائیکل سوار کے قبضے سے 1 کلو چرس اور 500 گرام افیون برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :