کراچی، نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت سے گر کر 2 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت 30 سالہ دانیال کے نام سے کی گئی ہے

پیر 28 جولائی 2025 13:51

․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)شہر قائد میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں کوسٹر کی چھت سے گر کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایدھی حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت 30 سالہ دانیال کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت کا عمل جاری ہے۔