نوشہرو فیروز : خاتون مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

پیر 28 جولائی 2025 13:51

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، خاتون کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ نوشہرو فیروز میں محبت ڈیرو کے قریب ایک خاتون کو قتل کردیا گیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے کنڈیارو اسپتال منتقل کردی گئی۔

مقتولہ کے ورثا نے کہا کہ 2 ہفتے قبل قریبی رشتہ داروں نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی، اس سلسلے میں مقامی وڈیرے کے پاس جرگہ منعقد ہونا تھا۔

(جاری ہے)

ورثا کے مطابق متاثرہ خاتون کو جرگہ ہونے تک مقامی وڈیرے کے پاس بطور امانت رکھا گیا تھا، اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان نے وڈیرے کے گھر کے قریب سے خاتون کو اغوا کیا۔ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان خاتون کو اغوا کرکے اپنے گھر لے گئے اور قتل کردیا، ملزمان قتل کے بعد اس کی لاش گھر کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے، ابتدائی تفتیش مکمل کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ڈی ایس پی کنڈیارو مقتولہ کے رشتہ داروں کے بیانات قلمبند کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :