آخری روز3 بھارتی بیٹرز کی سنچریاں، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ ڈرا

پیر 28 جولائی 2025 15:37

آخری روز3 بھارتی بیٹرز کی سنچریاں، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ..
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، جڈیجا اور واشنگٹن سندر نے آخری روز سنچریاں اسکور کرکے میچ بچایا۔آخری روز تین بھارتی بیٹرز کی سنچریوں کی بدولت بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا مقابلہ ڈرا ہوگیا، بھارتی بیٹرز نے دوسری اننگز میں زبردست مزاحمت کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 425 رنز بنائے، آخر دن انگلش بولرز اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

رویندر جڈیجا اور واشنگٹن سندر نے آخری روز عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ڈبل سنچری شراکت قائم کی، دنوں کے درمیان پانچوں وکٹ کی شراکت میں 203 قیمتی رنز بنے۔جڈیجا نے 107 جبکہ واشنگٹن نے 101 رنز اسکور کیے، اس سے قبل کپتان شبمن گل نے بھی 102 رنز بناکر میچ بچانے میں اپنا حصہ ڈالا، کے ایل راہول 90 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں تمام وکٹیں کھوکر 699 رنز بنائے تھے، جوئے روٹ 150 اور کپتان بین اسٹوکس 141 رنز بنا کر نمایاں رہے۔آل رائونڈ پرفارمنس پیش کرنے پر انگلش کپتان بین اسٹوکس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، میزبان انگلینڈ کو 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔