Live Updates

دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں مارک اپ اب بھی بلند ترین سطح پر ہے، گوہراعجاز

پیر 28 جولائی 2025 16:16

دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں مارک اپ اب بھی بلند ترین سطح پر ہے، گوہراعجاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)سابق وفاقی وزیرتجارت و پیٹرن انچیف آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) گوہر اعجاز نے شرح سود کو 6 فی صد پر لانیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں مارک اپ اب بھی بلند ترین سطح پر ہے،کاروباری برادری کو شرح سود پر شدید تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

گوہر اعجاز نے ایک بیان میں کہا ہیکہ ملکی معاشی گروتھ کے لیے شرح سود میں کمی ضروری ہے، اسٹیٹ بینک کو اپنی سوچ بدلنا ہوگی، شرح سود 6 فی صد پر لائی جائے اور 30 جولائی کی مانیٹری پالیسی میں ریٹ 6 فیصدکیا جائے۔

گوہر اعجاز نے کہا شرح سود میں کمی سے حکومت کو سود کی ادائیگی میں 30 ہزارارب روپے کی بچت ہو سکے گی،مانیٹری پالیسی معاشی ترقی کا راستہ روک رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صنعت کار مانیٹری پالیسی کمیٹی سے کاروباری سرگرمیوں کو ترجیح دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، شرح سود میں کمی سے کاروباری لاگت کم ہوگی،کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار ملیگا، سالانہ 5 فیصد مہنگائی کے مقابلے میں 11 فیصد شرح سود نا قابل فہم ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات