امریکا ، فلسطینی بچے کے قتل ملوث مالک مکان کی پولیس حراست میں موت

پیر 28 جولائی 2025 16:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)امریکی ریاست ایلینائے میں فلسطینی بچے کے قتل ملوث مالک مکان کی پولیس حراست میں موت ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ایلینائے میں کرایہ دار کے قتل میں ملوث 73 سالہ مالک مکان جوزف زوبا کی ریاست ایلینائے میں پولیس اصلاحاتی مرکز میں موت ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جوزف زوبا کو 53 سال کی قید ہوئی تھی اور اس نے ابھی صرف 3 ماہ قید ہی کاٹی تھی۔

مجرم نے اپنے 6 سالہ فلسطینی کرایہ دار وادیہ الفیوم کو قتل اور اس کی ماں کو ہنان شاہین کو 2023 میں زخمی کیا تھا۔پولیس نے مزید تفصیل بتائی کہ مکان مالک نے فلسطینی کرایہ داروں کو غزہ اسرائیل جنگ کے آغاز میں صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا تھا۔پولیس مزید بتایا کہ مجرم نے بچے پر چھریوں کے 26 وار کیے تھے۔