اسرائیل کا مثبت پیش رفت کا عندیہ، حماس نے محاصرے میں مذاکرات کو بے معنی قرار دیا

پیر 28 جولائی 2025 16:27

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے مثبت اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ترجمان ہانی مرزوق نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل انسانی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ہم پر اس جنگ کے دوران کوئی چیز مسلط نہیں کی۔

دوسری جانب حماس کے غزہ میں سربراہ خلیل الحی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ موجودہ محاصرے اور بھوک کے ماحول میں جنگ بندی مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہا: ہم نے انتہائی مشکل مذاکرات کیے اور حتی الامکان لچک کا مظاہرہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ثالثوں کی تازہ ترین تجاویز سے اتفاق کیا تھا، لیکن جو کچھ بعد میں پیش آیا، اس نے ہمیں حیران کر دیا۔