سیالکوٹ، نگرہ شہزادہ ٹھر وہ منڈی روڈ کا افتتاح

پیر 28 جولائی 2025 16:37

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) رکن قومی اسمبلی علی زاہد خان اور رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد فیاض نے کنگرہ شہزادہ ٹھر وہ منڈی روڈ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ کی جانب سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایم این اے علی زاہد خان اور ایم پی اے رانا محمد فیاض نے کی۔ افتتاحی تقریب میں ایم این اے علی زاہد خان کے ہمراہ سینئر رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد علی کاشف کاہلوں، جرنلسٹ یونین آف پاکستان پسرور کے صدر عثمان مرزا ، سابق چیئرمین حضرات ، معززین علاقہ اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے علی زاہد خان اور ایم پی اے رانا محمد فیاض نے کہا کہ ہم نے حلقہ کے عوام سے جو وعدے کیے ، ان کو ہر صورت پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل پسرور میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہاہے اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے حکومت پنجاب کی بھر پور معاونت حاصل ہے۔ قائدین نے کہا کہ کنگر اشہزادہ ٹھر وہ منڈی روڈ کی تعمیر سے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو رہا ہے، جس سے طلبہ کا روباری حضرات اور عام شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آئے گی۔ خاص طور پر تعلیمی اداروں تک رسائی آسان ہو گی اور تجارت و آمد و رفت میں نمایاں بہتری آئے گی۔