جیمی اوورٹن بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل

پیر 28 جولائی 2025 17:26

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے لئے جیمی اوورٹن کو اپنی 15 رکنی ٹیم میں واپس بلالیا ہے ۔ 31 سالہ جیمی اوورٹن کو گزشتہ ہفتے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرے کی جانب سے عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولرز کے سیٹ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران کام کا بھاری بوجھ برداشت کیا تھا۔

فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر جیمی اوورٹن کو انگلینڈ کے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جس کا اعلان انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پیر کو بھارت کے خلاف جاری سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے لیے کیا ہے۔ جیمی اوورٹن سکواڈ میں چھٹے فرنٹ لائن تیز گیند باز ہوں گےجبکہ جوفرا آرچر، کرس ووکس، جوش ٹونگو، گس اٹکنسن اور برائیڈن کارس پہلے ہی ٹیم میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جیمی اوورٹن کا اضافہ کپتان بین سٹوکس کے اعتراف کے بعد ہوا ہے کہ انگلینڈ کو فائنل میچ سے ایک اور فریش فاسٹ بائولر کی ضرورت تھی۔ کپتان بین سٹوکس نے خود میدان میں کچھ بار بے چینی کا اظہار کیا ہے، کرس ووکس ٹخنے کی انجری سے واپسی کے باوجود چاروں ٹیسٹ کھیل چکے ہیں اور جوفرا آرچر، چار سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں، آخری دو ٹیسٹ میں نمایاں نظر آئے ہیں۔

جیمی اوورٹن نے اپنے کیریئر میں اب تک صرف ایک واحد ٹیسٹ کھیلا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کو پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھارت کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 31 جولائی سے کیننگٹن اوول، لندن میں شروع ہوگا۔پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ کا اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ بین سٹوکس (کپتان)، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، زیک کرولی، لیام ڈاسن، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، اولی پوپ، جو روٹ، جیمی اسمتھ، جوش ٹنگ اور کرس ووکیز پر مشتمل ہے۔\932