بھارتی ریاست پنجاب میں ہندو یاتریوں کی گاڑی نہر میں گرنے سے 6 افراد ہلاک، 5 لاپتہ ہو گئے

پیر 28 جولائی 2025 17:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) ریاست پنجاب میں ہندو یاتریوں کو لے جانے والی گاڑی نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع لدھیانہ میں جگیرا پل پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی کا ڈرائیور پل پر دوسری گاڑی کو اوورٹیک کرتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سرہند نہر میں جاگری۔ حادثے میں زیادہ تر یاتریوں کو بچا لیا گیا ہے اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔