شیخوپورہ ، میٹرک بورڈ امتحان میں تیسری پوزیشن لینے پر ایک دن کے لیے ڈپٹی کمشنر بنادیا گیا

پیر 28 جولائی 2025 17:30

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) طالب علم کا اعزاز اسےایک دن کے لیے اعزازی ڈپٹی کمشنر بنا دیا گیا ۔ لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے اعزازی ڈپٹی کمشنر پروٹوکول کے ساتھ ڈی سی آفس ننکانہ صاحب پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو و دیگر ضلعی افسران نے اعزازی ڈپٹی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا ۔ اعزازی ڈپٹی کمشنر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ، عوامی مسائل بھی سنے اور پارک میں پودا بھی لگایا ۔\378

متعلقہ عنوان :