ڈیرہ اسماعیل خان ،خادم گھی ایجنسی پر3نامعلوم مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق

پیر 28 جولائی 2025 17:31

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) تین مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے کینٹ مصالحتی کمیٹی کے رکن و دم گھی ایجنسی کے ڈیلر اور منشی جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود لغاری گیٹ کے سامنے خادم گھی ایجنسی کے ڈیلر و کینٹ مصالحتی کمیٹی کے رکن رانا محمد اسلم کی دکان پرموٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح ڈکیت ڈکیتی کی نیت سے آئے اس دوران مزاحمت پر ڈکیتوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد خادم گھی ڈیلر رانا محمد اسلم ولد فیض محمد سکنہ نیو بنوں چونگی ،منشی ملک محمد جاوید ولد ملک سرفراز سکنہ تھہیم آباد ،42سالہ اکرام اللہ ولد غلام محی الدین بھٹی سکنہ اسلامیہ کالونی سمیت 4افراد زخمی ہوگئے، جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا ، جہاں ایجنسی ڈیلر رانا محمد اسلم اور منشی ملک محمد جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے، واقعہ کے بعد ڈکیت موقع سے فرار ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی، ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی مذکورہ ایجنسی ڈیلر رانا محمد اسلم کی دکان پر ڈکیتی کی ناکام واردات ہوچکی ہے۔

\378