مجھ پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،مفتاح اسماعیل

پیر 28 جولائی 2025 17:57

مجھ پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھ پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،بجلی کی اوور بلنگ کی جا رہی ہے، یہ زیادتی ہے، کیا میں نے اوور بلنگ کی ہی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے مجھ سے کچھ نہیں لیا گیا،2019ء میں، میں جیل میں تھا جب بی آئی ایس پی کا پروگرام ہوا۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ جس سال میں وزیر تھا اس پروگرام کیلئے 5 ارب نہیں 20 ارب روپے رکھے گئے تھے، میرے بعد اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب نے مسلسل پیسے بڑھائے۔انہوں نے کہاکہ طارق فضل نے سینیٹ میں جو جواب دیا وہ جھوٹ پر مبنی تھا،طارق فضل چوہدری کو کہا ہے کہ وہ معافی مانگیں یا عدالت میں سامنا کریں۔

(جاری ہے)

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ مجھ پر دو الزامات لگائے گئے، ایک بے نظیر انکم سپورٹ نشونما پروگرام سے متعلق ہے، فنانس منسٹری میں ہم بی آئی ایس پی کو پیسے دے دیتے ہیں جس کو استعمال وہ کرتے ہیں،الزام لگایا گیا ورلڈ فوڈ پروگرام نے پیپرا رولز کی پیروی نہیں کی، وہ عالمی ادارہ ہے، عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بجلی کی اوور بلنگ کی جا رہی ہے، یہ زیادتی ہے، کیا میں نے اوور بلنگ کی ہی ،جس نے کی ہے اس کو پکڑیں، میں ان کے بارے میں سچ بولتا ہوں اس لیے یہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگاتے ہیں،میں نے کوئی بات غلط نہیں، میں سچ بولتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ خبر آئی کہ 244 ارب روپے کی حکومت نے اوور بلنگ کی ہے، آڈیٹر جنرل نے یہ رپورٹ بنائی ہے، اتنی گزارش ہے یا تو 244 ارب روپے کا کچھ کریں یا اس رپورٹ کا جواب دیں،حکومت کہہ رہی ہے مفتاح اسماعیل گمراہ کر رہا ہے، جس نے اوور بلنگ کی ہے اسے پکڑو یا آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا جواب دو۔