Live Updates

بلاول بھٹو نے وفاق سے زیرِ آب علاقوں کیلئے بجلی کے بِل معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے،آصفہ بھٹو

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:33

بلاول بھٹو نے وفاق سے زیرِ آب علاقوں کیلئے بجلی کے بِل معاف کرنے کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاق سے زیرِ آب علاقوں کے لیے بجلی کے بِل معاف کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ آصفہ بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری ریلیف دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کی عالمی اداروں سے مدد کے لیے فوری رابطوں کا کہا ہے، پیپلز پارٹی اس سے متعلق صوبائی و قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پیش کرے گی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات