Live Updates

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:44

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہائی کمشنر نے سیلاب اور جاری مون سون کے تباہ کن اثرات پر برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان/نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ہم آہنگی میں3ملین پائونڈ ایمرجنسی ریلیف اور رسپانس کے ساتھ مزید انسانی امداد دی جارہی ہے جبکہ مزید انسانی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

نائب وزیر اعظم نے برطانیہ کے بروقت عزم کو سراہتے ہوئے تباہی کے پیمانے اور وقت کی فوری ضروریات کے بارے میں برطانیہ کی سمجھ اور امداد و بحالی کی کوششوں میں اس کی یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات، اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت اور حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔\932
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات