معاشرے میں سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کھیلوں کوفروغ دینے کی ضرورت ہے ،صوبائی وزیر صحت کا اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 28 جولائی 2025 18:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) صوبائی وزیر صحت و پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بخت محمد کاکڑ نے کہاہے کہ جسمانی تندرستی کیلئے کھیل لازمی جز ہے ،معاشرے میں سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کھیلوں کوفروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو سرہ غوڑگئی میں سپورٹس فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرہ غوڑگئی میں سپورٹس فیسٹیول کامقصد بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرناہے ۔ بخت محمد کاکڑ نے نوجوانوں پر زوردیتے ہوئے کہاکہ کھیل نہ صرف جسمانی تندرستی کیلئے ضروری ہیں ، کھیل کود سے سماجی رشتے مضبوط اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جسمانی تندرستی کیلئے کھیل لازمی جز ہے ،معاشرے میں سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کھیلوں کوفروغ دینے کی ضرورت ہے ۔