تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جنگ بندی پر متفق، ملائیشین وزیراعظم کا اعلان

امن کی بحالی اور اعتماد سازی کے لیے یہ پہلا قدم ہوگا،انورابراہیم کی پریس کانفرنس

پیر 28 جولائی 2025 18:05

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے اعلان کیا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا غیر مشروط جنگ بندی پر متفق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا، یہ جنگ بندی پیر کی رات سے شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انور ابراہیم نے بتایا کہ امن کی بحالی اور اعتماد سازی کے لیے یہ پہلا قدم ہوگا۔

ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں رہنمائوں سے پرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی تھی۔ دونوں فریقوں نے براہ راست رابطے بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس دوران کمبوڈین وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات اچھے رہے، امید ہے کہ فوری طور پر لڑائی کو روک دیا جائے گا۔ جھڑپوں کے دوران 3 لاکھ سے زائد لوگ بیگھر ہوئے۔