چنیوٹ ،ٹیبل فین چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

پیر 28 جولائی 2025 18:33

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) ٹیبل فین چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ریسکیو1122کے مطابق چنیوٹ روڈ کھوکھراں والا گھر میں ٹیبل فین چلاتے ہوئے 45سالہ محمد علی ولد امیر علی کو کرنٹ لگ گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ شخص کو چیک کیا تو وہ جان کی بازی ہار چکا تھا ، ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کردیا ،بعدازاں ڈیڈباڈی ورثاء کے حوالے کردی گئی۔\378

متعلقہ عنوان :