راولپنڈی آرٹس کونسل اور بزم احباب قلم پاکستان کے اشتراک سےڈاکٹر عبید بازغ امر کے اعزاز میں ادبی تقریب

پیر 28 جولائی 2025 18:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) راولپنڈی آرٹس کونسل اور بزم احباب قلم پاکستان کے اشتراک سے معروف شاعر، نقاد اور محقق ڈاکٹر عبید بازغ امر کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس کے پہلے سیشن میں مشاعرہ اور دوسرے سیشن میں اہل قلم نے اظہار خیال کیا۔ پیر کو منعقدہ تقریب ڈاکٹر عبید بازغ امر کی حالیہ پی ایچ ڈی کے موقع کی مناسبت سے سجائی گئی تھی جس کی صدارت معروف شاعر خاور اعجاز نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر زاہد حسن چغتائی اور علی محمد فرشی تھے جبکہ ناصر عباس چوہدری اور ڈاکٹر خلیق الرحمان مہمان اعزاز تھے۔ تقریب کی نظامت ایوب جوزف اور ملک آصف نواز نے کی۔اس موقع پر قاضی عارف حسین، ڈاکٹر خلیق الرحمان،نیر سرحدی،محمد اکبر نیازی ، خالد بھوترا ل،شاہدی عرفی، فرید زاہد، رخسانہ نازی، اقبال ملک ایڈووکیٹ، اور دیگر ممتاز اہل قلم نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ عبید بازغ امر 90 کی دہائی میں غزل اور نظم کے حوالے سےابھرنے والے اہم شاعر ہیں، ان کی نظمیں اس اعتبار سے منفرد ہیں کہ ان میں میرا جی، راشد،فیض ساحر سے لے کر حبیب جالب اور احمد فراز تک کی شعری روایتیں جمع ہوگئی ہیں۔