ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

پیر 28 جولائی 2025 20:04

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی مدثر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی مظفرآبادکا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس،سکیورٹی اداروں کے نمائندگان اور ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبہ جات،سرکاری / ایوارڈ شدہ اراضیات، سکیورٹی خدشات،ٹریفک چیکنگ و مینجمنٹ،صحت سہولیات،سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات،بجلی بلات کی ادائیگی،چوری، لوڈ شیڈنگ، مون سون، سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی، آتشزدگی، دیگر حادثات پررسپانس و کارروائی وغیرہ جیسے امور زیر بحث لائے گئے۔

اجلاس میں شریک آفیسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مظفرآبادکو مختلف ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کہ جہ چڑکپورہ روڈ پر تجاوز کنندگان کے خلاف آپریشن کے سلسلہ میں نائب مہتمم کوہالہ،ہیڈکوارٹر اور تحصیلدار مظفرآباد جائنٹ وزٹ کرتے ہوئے کارروائی ضابطہ عمل میں لائیں گے۔آمدہ مون سون سے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے مشینری کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے گا۔

ایسے نادہندگان جن کے ذمہ پانی وبجلی کے بقایا جات چلے آرہے ہیں ان سے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت ریکوری کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ Yکراس پر لائن /ٹرانسفارمرز کی شفٹنگ کا کام جلد ازجلدمکمل کیاجائے گا۔ بذریعہ ضلعی انتظامیہ ومحکمہ شاہرات،روڈز کنارے، سکولز اور باغات وغیرہ میں درخت لگائے جائیں گے۔تمام انٹری پوائنٹس پر فرزون فوڈز کے داخلےکے وقت چیک اینڈبیلنس بذریعہ محکمہ خوراک یقینی بنایاجائے گا۔

رواں ہفتہ اوور لوڈنگ کے خلاف بذریعہ ضلعی انتظامیہ وٹریفک پولیس موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پرائس کنٹرول کی کارروائیوں کوبالخصوص شہر مظفرآباد میں مزید موثر اور متواتر بنایاجائے گا ، اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں پرمشتمل مشترکہ چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔