پشاور بورڈ میٹرک نتائج،، 14 ہزار سے زائد طلبہ فیل، 76 ہزار کامیاب

پیر 28 جولائی 2025 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق نجی اسکول کی طالبہ فاطمہ جگنو نے 1180 نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ سارہ عمران نے 1178 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ شمائلہ اور عائنہ شعیب نے 1176 نمبرز لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق میٹرک امتحانات میں کل 91 ہزار 589 طلباء و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 14 ہزار 530 طلبہ فیل ہوئے جبکہ 76 ہزار 484 کامیاب قرار پائے۔ مجموعی کامیابی کا تناسب 83.5 فیصد رہا۔دوسری جانب نویں جماعت کے امتحانات میں 1 لاکھ 1 ہزار 888 طلباء و طالبات شریک ہوئے، جن میں سے 61 ہزار 753 پاس قرار پائے، یوں کامیابی کا تناسب 98.8 فیصد رہا۔ تاہم 38 ہزار 907 طلبہ مختلف پرچوں میں فیل ہوئے جنہیں دسویں جماعت میں پروموٹ کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق نویں جماعت میں 35 ہزار 17 طالبات نے حصہ لیا جبکہ میٹرک امتحانات میں 31 ہزار 722 طالبات شریک ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :