سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر اور احمد چٹھہ نااہل قرار

پیر 28 جولائی 2025 20:57

سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر اور احمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چوہدری کو 10سال کی سزا سنائی ہے اس لئے وہ اب نااہل ہوچکے ہیں،اسی طرح الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا، پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کے بعد انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد یہ تینوں نشستیں اب خالی ہوچکی ہیں اور ان نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا۔