
پاکستان اگلے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، ابھی سے تیاری کر نا ہوگی ،وزیراعظم
جمعہ 12 ستمبر 2025 17:06

(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے شہریوں کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، ایک کلومیٹر کے فلائی اوور سے ایکسپریس وے اور دوسرے علاقوں کو جانے میں سہولت ہو گی۔
انہوں نے ٹی چوک منصوبہ کیلئے وزیر داخلہ اور سی ڈی اے حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 2027ء میں ایس سی او سمٹ کی میزبانی کرے گا، ایس سی او سمٹ کیلئے تیاریاں ابھی سے کرنا ہوں گی۔ انہوں نے اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ تاجکستان نے تحفے میں مختلف اقسام کے پودے دیئے ہیں جن سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا، شاہراہ دستور کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے کام جاری ہے، چند ہفتوں میں شاہراہ دستور کے اطراف خوبصورت پھول دیکھنے کو ملیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی پنڈی، اسلام آباد میں سفری سہولت کے نئے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، ریل کار کے مجوزہ منصوبے سے جڑواں شہروں کے مکینوں کو مزید آسانیاں میسر ہوں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ میٹرو بس سروس کے علاوہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے ای وی ٹرانسپورٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کو بھرپور محنت کے ساتھ جڑواں شہروں کو ملانے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ قبل ازیں وزیراعظم نے تختی کی نقاب کشائی کرکے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس وے چند ماہ پہلے مکمل ہو چکی تھی، ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا 150 دنوں میں افتتاح ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو اہداف دیئے گئے انہیں اعلیٰ معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے پر ایک ارب 49کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی اوریہ 150 دن کی قلیل مدت میں مکمل ہو گا۔ اسلام آباد ایکسپریس وے وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہ ہے جوراولپنڈی ، پنجاب ، آزاد کشمیر او ر جی ٹی روڈ کوآپس میں ملاتی ہے۔ سی ڈی اے نے پہلے ہی زیروپوائنٹ سے ٹی چو ک تک اسلام آباد ایکسپریس وے کو سگنل فری بنا دیا ہے۔جی ٹی روڈ ٹی چوک روات اسلام آباد ایکسپریس وے جنکشن، وفاقی دارالحکومت کا اہم داخلی راستہ ہے، اس وقت اس جنکشن پرٹریفک کا بہت زیادہ دبائو ہوتا ہے اور یہ خستہ حالی کا شکار ہے، ہلکی ٹریفک کے ساتھ ساتھ بھاری ٹریفک کا بھی اس پرشدید دبائو ہے۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سی ڈی اے نے منصوبے پر کام کا آغاز کیا ہے اور سی ڈی اے اور این ایچ اے کے درمیان رائٹ آف وے کے معاملے کو حل کیا گیا اور 5 جون 2025کواین ایچ اے نے سی ڈی اے کو این او سی جاری کیا۔اس جنکشن سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے، فلائی اوور کی تعمیرسے یومیہ تقریباً 41ہزار572گاڑیوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی،لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں سے اسلام آباد براستہ جی ٹی روڈ آنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے فلائی اوور کا ڈیزائن میسرز نیسپاک نے تیار کیا ہے،فلائی اوور کی لمبائی ایک کلومیٹر سے زائد اور اس کی چوڑائی 11.30میٹر ہوگی او ر اس کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹس اور ہارٹیکلچر کا بھی انتظام کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
بھارتی آبی دہشتگردی نے لاکھوں خاندانوں کو جانی ومالی طور پر شدید متاثر کیا ‘رانا سکندرحیات
-
صدرِمملکت نے انفارمیشن گروپ کے سابق سینئر افسر اختر منیر کو ایف پی ایس سی کا رکن مقرر کر دیا
-
صدرمملکت کا جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے یکجہتی کا اظہار
-
میجرراجہ عزیز بھٹی نشان حیدر کی جرات و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
-
صدرمملکت آصف علی زرداری دس روزہ دورہ پر چین چلے گئے
-
بیوی کے نان و نفقہ کا حق نکاح کیساتھ شروع ہوتاہے، ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط نہیں،سپریم کورٹ
-
پاکستان اگلے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، ابھی سے تیاری کر نا ہوگی ،وزیراعظم
-
شاہ محمود قریشی کی9 مئی کے تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرریکارڈ طلب
-
اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر کی ملاقات،سیلابی تباہ کارروائیوں پر طانیہ کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار
-
آئی ایم ایف وفد 25 ستمبر سے 2 ہفتے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گا
-
وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ،آئی ٹی اور ٹیلی کام ریفارمز سے متعلق امورپر غور
-
پاکستان میں پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات کروانے کا فیصلہ، امام کعبہ کی آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.