صدرِمملکت نے انفارمیشن گروپ کے سابق سینئر افسر اختر منیر کو ایف پی ایس سی کا رکن مقرر کر دیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 17:06

صدرِمملکت نے انفارمیشن گروپ کے سابق سینئر افسر اختر منیر کو ایف پی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے انفارمیشن گروپ کے سابق سینئر افسر اختر منیر کو وفاقی پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کا رکن مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویڑن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 242 اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1977 کی متعلقہ شقوں کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اختر منیر، جو انفارمیشن گروپ کے ریٹائرڈ گریڈ-21 کے افسر ہیں، کو تین سال کے لیے یا 65 برس کی عمر تک، جو بھی مدت پہلے پوری ہو،فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔