یہ نظام اپنے آپکو کو خود نا اہل کر رہا ، اسمبلیاں اپنی توقیر کھو بیٹھی ہیں‘سلمان اکرم راجہ

پیر 28 جولائی 2025 21:06

یہ نظام اپنے آپکو کو خود نا اہل کر رہا ، اسمبلیاں اپنی توقیر کھو بیٹھی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ نظام اپنے آپکو کو خود نا اہل کر رہا ہے، اسمبلیاں اپنی توقیر کھو بیٹھی ہیں، 5اگست پورے ملک کی کال ہے، ہر حلقے میں عوام نے نکل کر احتجاج کرنا ہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما حماد اظہر کی رہائش گاہ پر انکے والد سابق گورنر پنجاب و سینئر سیاستدان میاں اظہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سلمان اکرم راجہ نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حماد اظہر کے گھر میاں اظہر مرحوم کی وفات پر تعزیت کے لئے آیا ۔ جس زاویے سے دیکھے تو میاں اظہر قابل ستائش شخصیت تھے، میاں اظہر مشکل حالات میں بھی بانی پی ٹی آئی کے نظریے پر چل رہے تھے، حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عدالتوں کو ہدایات ہیں کہ 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ جلد از جلد کرنا ہے، ہم اپنے نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں اور آخر میں فتح عوام کی ہوگی۔ یہ نظام اپنے آپکو کو خود نا اہل کر رہا ہے، اسمبلیاں اپنی توقیر کھو بیٹھی ہیں، 8فروری کو جو ہوا وہ عوام کے سامنے ہیں اس سیاہ دھبے کو کبھی نہیں مٹایا جا سکتا، سلمان اکرم نے بتایا کہ اس نظام کو قیدی بنا دیا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 5اگست پورے ملک کی کال ہے، ہر حلقے میں عوام نے نکل کر احتجاج کرنا ہے۔ عوام اپنے چوک و چوراہوں میں نکل کر اپنے حق کے لیے نکلے گیں۔