گریڈ18کے تین افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

پیر 28 جولائی 2025 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)پنجاب حکومت نے گریڈ18کے تین افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکلز ڈویلپمنٹ انڈ انٹر پرینیور شپ خاور بشیر احمد کو ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ،ڈپٹی سیکرٹری (ویلفیئر)سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن فیضان احمد ریاض کی خدمات انفراسٹر اکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں وہ چیف سٹریٹجی آفیسر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ ڈائریکٹر ( ایڈمن) محکمہ کھیل و امور نوجوانان محمد کلیم کو ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن تعینات کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :