گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ، انٹری ٹیسٹ کے لیے آنے والی طالبات سے وائس چانسلرکی ملاقات

منگل 29 جولائی 2025 12:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ٹیکسٹائل اور بی ایس فیشن ڈیزائن کے انٹری ٹیسٹ کے لیے آنے والی طالبات سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ پریس میڈیا کے مطابق ان پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ کے سلسلے میں آنے والی طالبات سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے خوشگوار انداز میں ملاقات کی۔

انہوں نے طالبات سے گپ شپ کرتے ہوئے ان کے تعلیمی رجحانات، خوابوں اور خیالات کو جاننے کی کوشش کی اور انہیں بھرپور اعتماد دیا۔ محترمہ وائس چانسلر نے ٹیسٹ میں شریک طالبات کے ساتھ آنے والے والدین کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا بھی بغور جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ والدین کو مکمل طور پر آرام دہ اور مہذب ماحول میسر ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کے لیے آنے والی ہر طالبہ کا احترام کیا جائے، انہیں آسانی، رہنمائی اور سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ اپنے خوابوں کی طرف قدم بڑھا سکیں۔ یہ اقدام یونیورسٹی کی اُس شفاف، مہربان اور طالب علم دوست قیادت کی عکاسی کرتا ہے جو علم کے ساتھ عزت اور نظم و نسق کے ساتھ اپنائیت پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :