بھارت، ریاست ہماچل پردیش میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ

منگل 29 جولائی 2025 12:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 افراد ہلاک اور متعددلاپتہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر مانڈی میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 3افراد ہلاک اور دیگر لاپتہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہماچل پردیش کو رواں سال کے مون سون سیزن میں اب تک تقریباً 175.34 ملین ڈالرکا نقصان ہو چکا ہے۔