متحدہ قبائل آزاد پارٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اس کا بنیادی مقصد اپنے حقوق کی جنگ لڑنا ہے،عابدعلی حسین

منگل 29 جولائی 2025 16:40

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) بانی متحدہ قبائل آزاد پارٹی عابد علی حسین نے کہا کہ متحدہ قبائل آزاد پارٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اس کا بنیادی مقصد اپنے حقوق کی جنگ لڑنا ہے طویل عرصہ سے متحدہ قبائل کے ووٹ بنک کو مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے اپنے مفاد کے لیے استعما ل کر کے بعد میں مکمل طور پر اگنور کر دیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا متحدہ قبائل آزاد پارٹی نوجواں کا پلیٹ فارم ہے اس میں تمام لوگ شامل ہیں آنے والے دنوں میں اس کی مکمل تنظیم سازی بھی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار بانی متحدہ قبائل آزاد پارٹی عابد علی حسین نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ متحدہ قبائل کا ایک بڑا ووٹ بنک ہے جس کی اہمیت کو ہم نے خود ختم کر رکھا تھا سب بٹے ہوئے تھے لیکن اس پلیٹ فارم پر تمام لوگ جمع ہو رہے ہیں اپنی حقوق کی جنگ لڑنا سب کا حق ہے آنے والے دنوں میں مزید لحہ عمل سے آگاہ کریں گے ۔