امریکا کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کرے گا

منگل 29 جولائی 2025 16:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)امریکا کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کرے گا۔ کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیت نے کہا ہے کہ امریکا نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی کی پابندی کی نگرانی کرنے اور اسے قائم رکھنے میں مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہن مانیت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے بعد کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا جنگ بندی کی نگرانی میں حصہ لے گا اور اس کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔