کوئلہ کان میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکہ ، چھ کانکن جھلس کر شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

منگل 29 جولائی 2025 16:50

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ہرنائی شہر کے قریب طالب لیز کول مائن ایریا میں ٹھیکہ دار جان شیر سواتی کے کوئلہ کان میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور کوئلہ کان کے مختلف حصے بیٹھ گئے، اطلاع ملتے ہی نذدیکی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کانکن ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین، لیویز اور پولیس فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ متاثرہ کوئلہ کان پر پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ کی نگرانی میں نذدیکی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کانکنوں نے ریسکو آپریشن شروع کیا جوکہ تقریباً دو گھنٹے سے زائد جاری رہا کوئلہ کان میں زیریلی گیس بھرنے سے دھماکہ ہونے کے دوران کوئلہ کان کے اندر چھ کانکن کان کے اندر کانکنی میں مصروف تھے جو کہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے تمام کانکنوں کو کوئلہ کان سے نکال کر ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کردیا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد گیس شدید جھلسنے اور زخمی ہونے کی وجہ سے تمام کانکنوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا کوئلہ کان زہریلی گیس دھماکہ میں جھلس کر شدید زخمی ہونے والے چھ کانکنوں میں واجد ولد شیر افضل سکنہ شانگلہ، شیر افضل ولد دل افضل سکنہ شانگلہ، امیر محمد ولد گل رحمان سکنہ شانگلہ، اشرف علی ولد گل رحمان سکنہ شانگلہ، آغا محمد ولد اختر محمد سکنہ دکی شامل تھے ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے کوئلہ کان میں زہریلی گیس دھماکہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ مائنز ڈیپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلیا۔

\378