خواتین یونیورسٹی ملتان کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ نے 71 پی ایچ ڈی کے مقالوں کی منظوری دے دی

منگل 29 جولائی 2025 17:36

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) خواتین یونیورسٹی ملتان کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ نے 71 پی ایچ ڈی کے مقالوں کی منظوری دے دی۔ترجمان کے مطابق خواتین یونیورسٹی ملتان کا 30واں بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر ملیکہ رانی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی، پروفیسر ڈاکٹرمیمونہ خان، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹرمریم زین اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹرسائنسز اینڈ آئی ٹی ڈاکٹر خدیجہ کنول نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بورڈ کی سیکرٹری اسسٹنٹ رجسٹرارسائرہ ناصر نے ایجنڈا پیش کیا ۔ہاوس نے جائزہ لینے کے بعد 71 پی ایچ ڈی کے کیسز کی منظوری دی، جن میں سینوپسس اورایکسٹینشن کے کیسز بھی شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہاکہ ریسرچ کسی بھی یونیورسٹی کی پہچان ہوتی ہے اس لئے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ،خوشی ہے کہ ہماری یونیورسٹی میں اعلیٰ معیار کی ریسرچ ہورہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری تو فیکلٹی ممبران نے دو کروڑ کےلگ بھگ ریسرچ پراجیکٹ حاصل کئے،امید ہے جن کیسز کی منظوری دی گئی ہے ریسرچرمحنت سے اعلیٰ تحقیق سامنے لائیں گی۔

متعلقہ عنوان :