
آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا انتخابی قواعد کی تیاری کے لئے نادرا کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا
منگل 29 جولائی 2025 19:02
(جاری ہے)
معاہدے کے تحت نادرا آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کو کمپیوٹرائزڈ الیکٹو رل رول سسٹم تیار کر کے دینے کے علاوہ کمیشن کے 10ضلعی اور4 دیگر دفاتر میں اس سسٹم کی تنصیب بھی عمل میں لائے گا ۔
نادرا کمیشن کواس سسٹم کے لئےاستعمال ہونے والا سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئربھی فراہم کرے گااوراس جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے متعلقہ عملہ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ان کی ضروری تربیت کے اہتمام کے علاوہ اس سسٹم کو مکمل طور پر فعال رکھنے کے لئے کمیشن کی ہر طرح کی تکنیکی اور فنی معاونت بھی کرے گا۔آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے مرکزی اور ضلعی دفاتر میں اس سسٹم کی تنصیب کے بعد انتخابی فہرستوں کی تیاری اوران میں ووٹوں کے اندراج ،اخراج ،تبدیلی اور درستگی وغیرہ سے متعلقہ جملہ امور اور حلقہ بندیوں کی تجدیدو تشکیل سے متعلقہ تمام تر معاملات جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مد د سے انجام پذیر ہونا شروع ہو جائیں گے۔آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن میں کمپیوٹرائزڈ الیکٹو رل رول سسٹم کا استعمال آئندہ ہونے والے عام انتخابات اور لوکل باڈیز کے انتخابات کو صاف و شفاف بنانے اور انتخابی عمل پررائے دہندگان کا اعتماد بڑھانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہو گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.