سرکاری ہسپتالوں مالی امور میں شفافیت پر زیروٹالرنس ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 29 جولائی 2025 19:54

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنرصفی اللہ گوندل نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں مالی امور میں شفافیت پر زیروٹالرنس ہے،دستیاب فنڈز کو شفاف انداز میں بروئے کار لایا جائے۔انہوں نییہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی ومالیاتی امور زیربحث آئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ادویات کی مقامی سطح پر خریداری کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنر نیڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں مریضوں کے رش کے باعث جامع حکمت عملی وضع کرنے کی تاکیدکی۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کے انتظامات میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔پنکھوں کو مکمل فعال رکھیں اورمریضوں کو علاج معالجہ کی تیزرفتار فراہمی میں کوئی کمی نہیں آنے چاہیے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیرسمیت متعلقہ افسران اجلاس میں موجودتھے۔\378

متعلقہ عنوان :