جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے 14 روزہ تقریبات کی تیاریاں مزید تیز کردیں

منگل 29 جولائی 2025 19:54

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے 14 روزہ تقریبات کی تیاریاں مزید تیز کردیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد عمر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایجوکیشن،میونسپل کمیٹیز،فاریسٹ،سپورٹس،ہیلتھ کو پلان ایک روز میں فائنل کرنے کی ہدایت کی گئی۔اے ڈی سی آر نے کہا کہ یکم اگست سے سکولوں میں جشن آزادی تقریبات اورپودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

11 اگست کو اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں کھیلوں کے میگا مقابلے ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ 14 اگست کو پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی اور شام کو میگا ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔13 اگست کی رات 12 بجے آتش بازی کے شاندار مظاہرے ہونگے۔بازاروں ومارکیٹوں کو سبزہلالی پرچموں سے سجایا جائے گا۔سرکاری عمارتوں پر لائٹنگ اور قومی پرچم لہرایا جائے گا۔اہم چوکوں میں فلوٹس نصب ہو نگے۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو تقریبات جوش وخروش سے منانے کی ہدایت کی۔\378