سینٹرل اور پراونشل ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی عمرکوٹ کا اہم اجلاس

منگل 29 جولائی 2025 19:54

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) سینٹرل اور پراونشل ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی عمرکوٹ کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا، اس موقع پر اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ عذیر احمد میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جاوید احمد ڈاھری، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار، اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجی کمار ترکیو، ای ٹی او ایکسائز سرفراز جلبانی، ایکسی این حیسکو امتیاز میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نور محمد شیخ، انفارمیشن آفیسر محمد اسلم بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر وومین ڈیولپمنٹ طارق احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام مصطفیٰ مری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ایاز کاچھیلو، سی ایم او ضلع کاؤنسل عمرکوٹ امتیاز ھالیپوٹو، صوبیدار روشن پاک فوج، ٹاؤن آفیسرز شھمیر خان، جھانزیب آرائیں، فرحان لغاری، مختلف حساس اداروں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، سی ٹی ڈی، اسسپشل برانچ، ایف آئی اے اور دیگر ضلعی سطح کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلے صوبے اور ملک میں امن و امان، ترقی اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں، جن پر ضلعی سطح پر مؤثر عملدرآمد ناگزیر ہے، انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی، امن و امان کی صورتحال، منشیات کی روک تھام، غیرقانونی اسلحہ کے خاتمے، تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور جرائم کے خاتمے کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کریں، اجلاس کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے ضلع کی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ کاروائیوں پر بریفنگ دی، اس موقع پر چاروں تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنروں نے کہا کہ شھروں میں اینٹی انکروچمنٹ مہم چلائی گئی ہے اور غیر قانونی حد دخلی ختم کروائی گئی ہے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ای ٹی او ایکسائز کو کہا کہ شھروں میں چلی والی چنکچی رکشہ کی رجسٹریشن کروائی جائے اور موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ نور محمد شیخ اور محکمہ اطلاعات کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی نے کہا کہ ہم نے اپنے مشترکہ تعاون سے عمرکوٹ میں "ڈس انفارمیشن، مس انفارمیشن اور فیک نیوز "کے حوالے سے سیمینار کروایا ہے، اس موقع پر ایکسی این حیسکو امتیاز میمن نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ کے پانچ فیڈر پر لائیں لاسسز کم کرکے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے، اس موقع پر محکمہ تعلیم، بلدیات، پبلک ہیلتھ اور پولیس سمیت دیگر اداروں نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر مؤثر، تیز اور شفاف انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات میسر آسکیں اور ضلع عمرکوٹ کو پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ بنایا جا سکے، اجلاس کے آخر میں تمام اداروں کے درمیان باہمی رابطے اور کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا تاکہ مشترکہ کوششوں سے تمام اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

\378