دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ،کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر سیلابی صورتحال

منگل 29 جولائی 2025 20:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ،کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر سیلابی صورتحال ،تفصیلات کے مطابق دریا سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر سیلابی صورتحال ہے، اس کے علاوہ ایک ہفتے کے دوران گڈو بیراج پر اونچے درجے جبکہ سکھر بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال کا امکان ہے ، سکھر بیراج کنٹرول روم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1537.11 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد260000 کیوسک اور اخراج 244600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

کابل ندی سے دریا سندہ میں پانی کی آمد29300 کیوسک ریکارڈ کالاباغ بیراج پر پانی کی آمد 302083 کیوسک اور پانی کا اخراج 294650 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 303528کیوسک اور اخراج281328کیوسک ریکارڈ کیا گیا تونسہ بیراج پر پانی کی آمد331915 کیوسک اور اخراج 320415کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔منگلہ ڈیم پر پانی کی سطح 1196.75 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ منگلہ ڈیم میں پانی کی آمد75153 کیوسک اور اخراج 48203کیوسک ریکارڈ کیا گیا، پنجند کے مقام پر پانی کی آمد50327 کیوسک اور اخراج35917 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے گڈو بیراج پانی کی آمد 424331 کیوسک ریکارڈ جبکہ گڈو بیراج سے پانی کا اخراج 390107 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔سکھر بیراج پر پانی کی آمد360080 کیوسک اور سکھر بیراج سے پانی کا اخراج300880 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 156355 کیوسک اور اخراج 113890کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔سکھر بیراج کنٹرول روم کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے دریا سندہ میں پانی کی سطح میںمزیدع اضافہ ہوسکتا ہے۔