لاہور، تجاوزات کے خلاف آپریشن، 41 ٹرک سامان ضبط، ٹریفک کی روانی کو بحال

منگل 29 جولائی 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 41 ٹرک سامان ضبط کر کے ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا ہے۔اس آپریشن کے تحت گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ، جی ٹی روڈ، سنگھ پورہ اور جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ سے تجاوزات ہٹائی گئی ہیں۔ صرف48 گھنٹوں میں انتظامیہ نے41 ٹرک سامان ضبط کیاجو اس مہم کی شدت اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ آپریشنز شہریوں کے لیے عوامی مقامات کو بحال کرنے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ لاہور کی سڑکیں اب شہریوں کے لیے زیادہ کشادہ اور خوبصورت ہو رہی ہیں۔ انتظامیہ نے کہاکہ یہ مہم بلاتفریق اور شفاف طریقے سے جاری رہے گی، کیونکہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی لاہور کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ اس کامیاب مہم نے نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو اجاگر کیا بلکہ شہریوں کے لیے سہولت اور بہتر ماحول بھی فراہم کیا ہے۔ انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔