باغ ،طیب عزیز شہید آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کے طالبعلم اویس الیاس نے فیڈرل بورڈ کے میٹرک امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی

منگل 29 جولائی 2025 22:51

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) طیب عزیز شہید آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج باغ نے فیڈرل بورڈ کے میٹرک امتحانات میں آزاد کشمیر بھر میں طالبعلم اویس الیاس نے1068 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ،اس کے ساتھ شاندار نتائج کے ساتھ اپنی برتری ثابت کر دی۔ ادارے کے طلبہ،و طالبات نے شاندار رزلٹ حاصل کیا جبکہ نمایاں طلبہ نے اے پلس گریڈز میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔

اس موقع پر ایک طالب علم اویس الیاس 1063نمبرحاصل کر کے فیڈرل بورڈ آزاد کشمیر بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام مزید روشن کیا۔اس کے ساتھ ادارے کے طلباء و طالبات جن میں اویس احمد 1052،عشا صادق1052،فاطمہ ارشاد 1047،علی الیاس1042،ثمن مشتاق1035،کاشف عمران1017،محراب فراز1017،قمر عباس1008،سید عبدالاحمد 1003،فایکہ اظہر1003،حنا گل1002،مومنہ خالد1001،نمبرات حاصل کر کیکامیابی حاصل کی،اس تاریخی کامیابی پر باغ کے سیاسی، سماجی، مذہبی اور تجارتی حلقوں نے ادارے کے اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ادارے بلکہ پورے آزاد کشمیر کے لیے اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

اس کامیابی کے بعد شہر کے مختلف حلقوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت اور عوام دونوں کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔ باغ آزاد کشمیر کے تعلیمی ادارے، طیف عزیز شہید آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج باغ نے فیڈرل بورڈ کے حالیہ میٹرک امتحانات میں غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ضلع کا نام روشن کر دیا۔

ادارے کے ہونہار طلبہ نے سو فیصد کامیابی کے ساتھ نمایاں نمبرات اور اے پلس گریڈز حاصل کیے۔ سب سے اہم کامیابی یہ رہی کہ ادارے نے فیڈرل بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جو اس ادارے کے تعلیمی معیار اور انتھک محنت کی روشن مثال ہے۔اس شاندار کامیابی پر آزاد کشمیر بھر، بالخصوص باغ کے سیاسی، سماجی، مذہبی اور تجارتی حلقوں نے ادارے کی انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔

شہر کی مختلف سماجی اور عوامی تنظیموں نے اس کامیابی کو باغ کے تعلیمی معیار میں ایک سنگ میل قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی اپنی شاندار تعلیمی روایات کو برقرار رکھے گا۔اہم شخصیات نے اس موقع پر کہا کہ ''آرمی پبلک اسکول باغ کی یہ کامیابی نہ صرف ادارے کے اساتذہ اور طلبہ کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ یہ باغ کی تعلیمی ترقی کی واضح دلیل بھی ہے۔ ایسے ادارے آزاد کشمیر کے دیگر تعلیمی اداروں کے لیے ایک شاندار مثال ہیں۔\378