آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد پولیس ٹریفک آفس میں اردل روم کا انعقاد

منگل 29 جولائی 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد پولیس ٹریفک آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر نے پولیس افسران کے مسائل سنے، اردل روم میں ٹریفک ڈویژن میں تعینات افسران نے محکمانہ اور ذاتی مسائل پیش کئے۔ ٹریفک آفیسر نے اردل روم میں فوری حل طلب مسائل موقع پر ہی حل کیا جبکہ دیگر مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کیلئے افسران کو احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے،پولیس افسران کی ویلفیئر کیلئے موثر اقدامات کو جاری رکھا جائے۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ افسران کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران کی ویلفیئر اور درپیش مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہے۔چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران نے بہترین حکمت عملی کے تحت وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے نظام میں بہتری لانی ہے۔