انٹرمیڈیٹ حصہ دوم ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروںکے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے اسکروٹنی فارم 29اگست تک وصول کیے جائیں گے

منگل 29 جولائی 2025 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں(آرٹس ریگولر)کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے اسکروٹنی فارم بروز بدھ 30 جولائی 2025 سے بروز جمعہ 29 اگست 2025 تک وصول کیے جائیں گے۔اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلبا اپنے اسکروٹنی فارم فی پرچہ 1000روپے فیس کے ساتھ درج بالا تاریخوں میں انٹربورڈ میں واقع یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL)کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ انٹربورڈ کراچی نے طلبا کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی ہوئی ہے، طلبا اسکروٹنی فارم اور فیس واچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈائون لوڈ کر کے UBL کی کسی بھی برانچ میں اکائونٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 1000 روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا وائوچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانا ہوگا۔علاوہ ازیں درج بالا گروپس کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :